ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر ساجد اقبال کا جھنگ ویٹرنری ہسپتال کا دورہ


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر لائیوسٹاک سرگودھا و فیصل آباد ڈویژنز ڈاکٹر ساجد اقبال نے ضلع جھنگ کی تحصیل 18 ہزاری میں سول ویٹرنری ہسپتال، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک آفس اور سہولت مرکز کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے ہسپتال کے ریکارڈ، ادویات و ویکسین کے سٹاک، الٹراسونوگرافی کی سہولیات اور مویشی پال حضرات کو فراہم کی جانے والی ویٹرنری خدمات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے فیلڈ میں موجود مویشی پال حضرات سے ٹیلی فونک رابطے کے ذریعے محکمانہ خدمات کے معیار کے حوالے سے فیڈبیک بھی حاصل کیا۔
ڈاکٹر ساجد اقبال نے متعلقہ افسران و عملے کو ہدایت کی کہ ریکارڈ کی درستگی، ادویات و ویکسین کی مناسب دیکھ بھال، الٹراسونوگرافی کی سہولیات میں بہتری اور مویشی پال حضرات کو بروقت معیاری ویٹرنری خدمات کی فراہمی یقینی بنائی جائے تاکہ ہسپتال کی مجموعی کارکردگی اور عوامی سہولیات کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا سکے۔



