کھیل

پہلا آل پنجاب کرسچن ٹورنامنٹ، سرگودہا نے میدان مار لیا

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) پہلا آل پنجاب کرسچن ٹورنامنٹ بوہڑاں والی گرائونڈ میں منعقد ہوا۔جس کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی سینئر نائب صدر مسلم لیگ (ن) مینارٹی ونگ پنجاب عمانوئیل غوری تھے اور انہوں نے اس ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔اس ٹورنامنٹ میں پنجاب کے مختلف شہروں سے تقریبا 22 ٹیموں نے حصہ لیا اور یہ ٹورنامنٹ مسیحی نوجوانوں کے لیے ایک شاندار ایونٹ تھا جس میں مسیحی نوجوان لڑکوں نے بھرپور شرکت کی۔آل پنجاب کرسچن ٹورنامنٹ کا فائنل میچ سرگودہا 11 اور فیصل آباد سے کمیونٹی کرکٹ کلب کے مابین کھیلا گیا اور سرگودھا کرکٹ کلب نے ٹورنامنٹ کا فائنل میچ جیت لیا۔اس فائنل میچ میں حاجی مشتاق احمد مہمان خصوصی تھے جن کے دست مبارک سے جیتنے والی ٹیم اور ان کے کھلاڑیوں کو انعامات سے نواز کر حوصلہ افزائی کی گئی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button