صوبائی مینجمنٹ سروسز کے 14ویں پوسٹ انڈکشن کورس کے زیرِ تربیت افسران کو محکمہ لائیوسٹاک فیصل آباد کی بریفنگ


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈاکٹر حیدر علی خان ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن نے صوبائی مینجمنٹ سروسز کے 14ویں پوسٹ انڈکشن کورس کے شرکاء کو محکمہ لائیوسٹاک فیصل آباد کی کارکردگی، خدمات اور جاری ترقیاتی پروگراموں کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔
بریفنگ کے دوران افسران کو ضلع میں مویشیوں کی صحت و افزائشِ نسل، بیماریوں کی روک تھام اور رپورٹنگ سسٹم، حفاظتی ویکسینیشن، پنجاب لائیوسٹاک کارڈ، جینیٹک امپاورمنٹ پروگرام، ہرڈ ٹرانسفارمیشن پروگرام، الٹرا ساونڈ اور آپریشن تھیٹر کی سہولت کے ساتھ ساتھ مویشی پال کسانوں کو یونین کونسل سطح پر فراہم کی جانے والی مختلف سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پر ڈاکٹر روبینہ انجم ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد اور ڈاکٹر سہیل احمد انجم ڈپٹی ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد بھی موجود تھے جنہوں نے محکمہ کے فیلڈ آپریشنز اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے لیے جاری اقدامات جیسے موبائل ویٹرنری ڈسپنسریاں، کسان لائیوسٹاک بیٹھک، سکول فوکس پروگرام اور موبائل ٹریننگ بس سکول پروگرام کے بارے میں بھی مفصل آگاہی فراہم کی۔



