قومی
چھٹیاں ختم، پنجاب بھر کے سرکاری سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری


لاہور (94 نیوز) محکمہ سکول ایجوکیشن نے پنجاب بھر کے سکولوں کے نئے اوقاتِ کار کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق نئے اوقات کا اطلاق 19 جنوری سے 15 اپریل 2026 تک ہوگا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق سنگل شفٹ سکولوں میں طلبہ کے لیے پیر تا جمعرات اوقات 10 سے 2 بج کر 15 منٹ جبکہ جمعہ کے روز سنگل شفٹ سکولوں میں تدریسی اوقات 10 سے 12 بج کر 30 منٹ ہوگا۔
ڈبل شفٹ سکولوں میں مارننگ شفٹ 10 سے 2 بجے تک اور آفٹر نون شفٹ 2 بج کر 15 منٹ سے 4 بج کر 45 منٹ تک ہو گی۔ اساتذہ کے لیے پیر تا جمعرات اوقات میں توسیع، تیاری اور تربیتی سرگرمیاں شامل کر دی گئیں۔ اساتذہ کو سی پی ڈی، تربیت اور نصابی سرگرمیوں کا پابند کیا گیا ہے۔ متبادل ہفتہ (Alternate Saturday) کو اساتذہ کی حاضری لازمی قرار دے دی گئی۔



