قومی

ایم ڈی واسا سہیل قادر چیمہ سے ایجنسیز فرانسیز ڈویلپمنٹ (AFD) کے مشن کی ملاقات، فرنچ پراجیکٹ فیز ٹو کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

فیصل آباد(94 نیوز میاں ندیم احمد) مینجنگ ڈائریکٹر واسا سہیل قادر چیمہ سے ایجنسیز فرانسیز ڈویلپمنٹ (AFD) کے 2 رکنی مشن نے ملاقات کی فرنچ پراجیکٹ فیز ٹو کی پیشرفت کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر پراجیکٹ ڈائریکٹر اور ڈپٹی مینجنگ ڈائریکٹر انجینئرنگ ثاقب رضا بھی موجود تھے۔ اے ایف ڈی کے دو رکنی مشن ٹاسک ٹیم لیڈر مسٹر فلپس اور اربن ڈویلپمنٹ ایکسپرٹ احسن پراچہ نے فیصل آباد کا دورہ کیا اورمینجنگ ڈائریکٹر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر اے ایف ڈی مشن نے فرنچ واٹرٹریٹمنٹ پلانٹ پراجیکٹ کی سائٹ کا وزٹ کیا اور وہاں پر تعمیراتی کاموں پر اب تک ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔ ایم ڈی واسانے کہا کہ فرنچ پراجیکٹ فیز ٹو پر تعمیراتی کام مقرر کردہ ٹائم فریم کے مطابق جاری ہے جبکہ پراجیکٹ کی پراگریس میں درپیش چیلنجز سے بروقت اور ترجیحی بنیادوں پر نمٹا جا رہا ہے۔ کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹر آن بورڈ ہیں اور تعمیراتی معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں جا سکتا۔انہوں نے مزید کہا کہ 30 ملین گیلن ڈیلی کا واٹر سپلائی کا پراجیکٹ فیصل آباد کی عوام کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے اور اس پراجیکٹ کی تکمیل سے 6 لاکھ سے زائد آبادی کو پینے کا صاف پانی مہیا کیا جائے گا۔ اے ایف ڈی مشن نے پراجیکٹ کنسلٹنٹ اور کنٹریکٹرز سے بھی میٹنگ کی اور ان کے لئے آئندہ کے اہداف مقرر کئے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button