کامرس

سونا مزید سستا ہوگیا

کراچی (94 نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باعث پاکستان میں بھی فی تولہ سونا مزید سستا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 3500 روپے گر کر 4 لاکھ 33 ہزار 862 روپے پر آگئی جبکہ 10گرام سونے کی قیمت 3001 روپے کی کمی سے 371966 روپے ہوگئی۔ 

صرافہ ایسوسی ایشن کےمطابق فی تولہ چاندی کی قیمت پانچ ہزار 110 روپے پر برقرار رہی۔

دوسری جانب عالمی منڈی میں سونا مزید سستا ہوگیا، عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 35 ڈالر نیچے آکر4115 ڈالر پرآگیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button