طاہر شہزاد ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے صدر بن گئے

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) طاہر شہزاد ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کے صدر منتخب ہوگئے۔ بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں باقاعدہ طور پر متفقہ رائے سے طاہر شہزاد کو ایسوسی ایشن کاصدر منتخب کر لیا گیا۔اس موقع پرخالد حیات کموکا، اظہر اقبال، منیر اشرف، شیخ عبدالرحمن آصف، راؤ محمد وقاص، فہد حنیف، میاں عبدالستار، میڈم ثریا ظفر،میاں محمد صدیق، محمد جمشید خان، مہر محمد صفدر، عبد الناصر، ذوالفقار شہزاد،رانا محمد عمران ودیگر نے طاہر شہزاد کو مبارک باد پیش کی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ اراکین کا کہنا تھا کہ ان کا انتخاب نہ صرف تنظیم کی فعالیت میں نئی روح پھونکے گا بلکہ نجی تعلیمی اداروں کے معیار اور مؤثریت میں مثبت انقلاب کا پیش خیمہ بنے گا۔ طاہر شہزاد کی قیادت میں ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز کا سفر تعلیم کے فروغ، معیار کی بلندی اور قومی ترقی کے اہداف کی جانب مزید پُرعزم انداز میں جاری رہے گا۔ طاہر شہزاد کی قائدانہ صلاحیتیں، تدریسی بصیرت اور تنظیمی خدمات تنظیم کو ایک نئی جہت دیں گی۔ طاہر شہزاد کو تعلیم و تدریس کے میدان میں کئی دہائیوں کا تجربہ حاصل ہے۔ وہ نہ صرف ایک جید ماہرِ تعلیم ہیں بلکہ پالیسی سازی، نصاب کی بہتری اور تعلیمی اصلاحات میں بھی مؤثر کردار ادا کر چکے ہیں۔



