قومی

ہماری ترجیح متاثرین سیلاب کی آبادکاری اور بچوں کے چہروں کی مسکراہٹ واپس لانا ہے، وزیر تعلیم رانا سکندر حیات

لاہور (94 نیوز) صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات رات گئے ایک بار پھر سیلاب زدہ علاقوں کا دودہ کرنے ملتان پہنچ گئے جہاں انہوں نے سیلابی صورتحال اور انتظامی سہولیات کا جائزہ لیا اور ریلیف کیمپوں کا دورہ بھی کیا۔ انہوں نے متاثرین سے ملاقات کرتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھایا۔ وزیر تعلیم نے ضلعی انتظامیہ سے ریلیف آپریشنز کی رفتار، وسائل کی فراہمی اور بحالی کے اقدامات پر تفصیلی بریفنگ لی۔ انہوں نے انتظامیہ کو متاثرین کی آباد کاری کے عمل میں کوئی کمی نہ چھوڑنے اور بروقت و مؤثر اقدامات کے ذریعے متاثرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کرنے کی ہدایت کی۔

رانا سکندر حیات نے کہا کہ ریسکیو ٹیمیں اور ضلعی انتظامیہ ہر لمحہ سیلاب متاثرین کی خدمت میں مصروف ہیں۔ ریلیف کیمپوں میں تعلیم اور صحت سے لے کر روزمرہ سہولیات تک ہر پہلو پر مربوط حکمتِ عملی کے ساتھ اقدامات جاری ہیں۔سیلاب متاثرین کی خدمت اور بحالی کے وعدے پر ڈٹے ہوئے ہیں۔ ہم سب مل کر اس آزمائش کو عزم و حوصلے کے ساتھ عبور کریں گے۔ وزیر تعلیم نے کہا کہ ہماری اولین ترجیح متاثرین کی مشکلات کم کرنا اور بچوں کے چہروں پر مسکراہٹ واپس لانا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button