فیصل آباد: بورسٹل انسٹیٹیوٹ میں تربیتی سیشن،شجر کاری، بیگز و کھانے کی تقسیم کا انعقاد


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) قیدیوں کے لیے اصلاحی سرگرمیوں کے تحت بورسٹل انسٹیٹیوٹ فیصل آباد میں تربیتی سیشن کے بعدشجر کاری اور بیگز و کھانے کی تقسیم کا خصوصی پروگرام منعقد ہوا۔ پروگرام کا انعقاد اسسٹنٹ ڈائریکٹرسرک(SERC) پراجیکٹ برائے چائلڈ پرزنرز صوفیہ رضوان نے کیا۔ اس موقع پرڈپٹی سپرنٹنڈنٹ بورسٹل انسٹیٹیوٹ فیصل آباد سید عابد علی،صدر قیدی فلاحی سوسائٹی اسلم ڈھیڈی، حنا اسلم، نازیہ محسن اور فاروقِ اعظم بھی اس موقع پر موجود تھے۔ بورسٹل انسٹیٹیوٹ میں 59 پودے لگائے گئے جبکہ قیدی بچوں میں 50 بیگز تقسیم کئے گئے۔ مزید برآں سیلانی ویلفیئر کی جانب سے قیدی بچوں اور عملے کو کھانا بھی فراہم کیا گیا۔ قیدیوں کی فلاحی سرگرمیوں میں قیدی فلاحی سوسائٹی کی رکن نازیہ محسن نے پودے اور بیگز فراہم کئے جبکہ پروگرام کے دوران بچوں نے اپنی قانونی مسائل سے متعلقہ امور پر صوفیہ رضوان سے گفتگو بھی کی۔



