قومی

ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر کا فیصل آباد،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف ویٹرنری اداروں کا دورہ

فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر لائیوسٹاک فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ضلع فیصل آباد،جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے مختلف ویٹرنری اداروں کا معائنہ کیا جن میں سول ویٹرنری ہسپتال پینسرہ ضلع فیصل آباد، السعید سائلج یونٹ نیا لاہور، سول ویٹرنری ہسپتال موچی والا ضلع جھنگ، سول ویٹرنری ہسپتال ٹلّاں والا، ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک دفتر ضلع جھنگ اور ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک دفتر ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ شامل ہیں۔انہوں نے حاضری رجسٹر،او پی ڈی، صفائی، کسان لائیو سٹاک بیٹھک، وزیراعلی پنجاب لائیو سٹاک کارڈ ریکارڈ، سپلائی چین، دواؤں کے سٹاک ریکارڈ، سیرم اور ویکسینیشن ریکارڈ، کسانوں کے لئے بیٹھنے کی سہولت، پینے کے صاف پانی کی دستیابی اور واش رومز کی صفائی کا جائزہ لیا۔ فیلڈ سٹاف کو پی ایل سی فیز II میں پیش رفت، ہسپتالوں کی صفائی، پانی اور ویکسین کی دستیابی، جاری ویکسینیشن بروقت مکمل کرنے، کولڈ چین مینٹین رکھنے، ایف ایم ڈی اور کانگو بخار سے آگاہی، شدید موسم میں جانوروں کی دیکھ بھال، اے ڈی آر ایس فارمر ایپ کے استعمال اور ایس پی ایم ایس 9211 پر ڈیٹا اپ لوڈ کرنے کی ہدایات دیں۔ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے السعید سائلج یونٹ نیا لاہور کا بھی تفصیلی معائنہ کیا اور پنجاب اینیمل فیڈ سٹف اینڈ کمپاؤنڈ فیڈ ایکٹ 2016ء کے تحت معیاری سائلج کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ضروری ہدایات جاری کیں۔مزید برآں سیکرٹری لائیوسٹاک پنجاب احمد عزیز تارڑ کی ہدایات کے مطابق ڈائریکٹر لائیوسٹاک نے ڈسٹرکٹ جھنگ میں ڈپٹی ڈائریکٹر پنجاب فوڈ اتھارٹی عدنان حیدر کے ساتھ میٹنگ کی۔ میٹنگ میں ضلع جھنگ کے ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک، سینئر ویٹرنری افسران اور ویٹرنری افسران بھی شامل تھے۔میٹنگ میں غیر قانونی ذبح اور مضر صحت گوشت کی فروخت کے خلاف مشترکہ کارروائیاں تیز کرنے پر زور دیا گیا۔انہوں نے ڈسٹرکٹ جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں پراگریس ریویو میٹنگز کی صدارت کرتے ہوئے واضح ہدایات جاری کیں کہ تمام سرکاری امور مقررہ وقت میں مکمل کئے جائیں۔ انہوں نے خاص طور پر جعلی و غیر معیاری سیمین کے خاتمے، غیر قانونی ذبح خانے بند کرنے، ناقص اور مضر صحت گوشت کی فروخت روکنے کے لئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ مشترکہ بھرپور اور بلا تعطل کارروائیاں جاری رکھنے پر زور دیا۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کیں کہ عوام کو معیاری اور محفوظ گوشت کی فراہمی یقینی بنانے میں کوئی کسر باقی نہ رکھی جائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button