پاکستانی طیارے گرانے کی خبر غلط تھی، بھارتی صحافی کا امریکی اخبار میں اعتراف


واشنگٹن (94 نیوز) امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ بھارتی میڈیا نے غزہ میں دھماکوں کی ویڈیوز پاکستان پر حملے کے طور پر چلائیں۔ بھارتی میڈیا پاک بھارت کشیدگی کے دوران ریاستی پراپیگنڈے کا ہتھیار بنا رہا، پاک بھارت کشیدگی کے دوران بھارتی میڈیا کے پراپیگنڈے نے بھارتی جمہوری دعوؤں کو مشکوک بنادیا۔
امریکی اخبار میں کہا گیا کہ ان تمام خبروں کا نہ کوئی ثبوت موجود تھا نہ کوئی آزاد تصدیق، بھارتی میڈیا نے ان دعوؤں کو ایسے پیش کیا جیسے یہ حتمی حقائق ہوں۔
بھارتی صحافی راج دیپ نے اعتراف کیا کہ پاکستانی طیارے مارگرائے جانے کی خبر غلطی تھی، بھارتی حکومت نے سچ بولنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن بھی کیا۔
بھارتی حکومت کی قانونی درخواست پر 8 ہزار سے زائداکاؤنٹس کو بھارت میں بلاک کیا گیا،بلاک کئے گئے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی اکثریت پاکستانیوں کی ہے۔



