تقریبات/سیمینارز

کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پاپائے اعظم پوپ فرانسس کی وفات پر کیتھولک چرچ فیصل آباد میں تعزیتی تقریب

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر) کیتھولک مسیحیوں کے روحانی پیشوا پاپائے اعظم پوپ فرانسس کی وفات کے موقع پر کیتھولک ڈایوسیس آف فیصل آباد میں بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت کی قیادت میں پاک ماس کی اقدس قربانی گزرانی گئی۔ پاک ماس میں بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت نے مومنین کو پاپائے اعظم کی دستاویزات کے ذریعے روح پرور پیغام سے مستفید کیا۔ پاک ماس میں پاپائے اعظم کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں کہ خداوند انہیں ابدی آرام عطا فرمائے اور اپنے مقدسین میں شامل فرمائے۔ پاک ماس کے بعد بشپ ڈاکٹر اندریاس رحمت بشپ آف فیصل آباد ڈایوسیس، فادر عابد تنویر وکر جنرل فیصل آباد،فادر خالد رشید عاصی ڈائریکٹر انسانی حقوق وامن و انصاف کمیشن فیصل آباد، فادر ظفر اقبال،فادر یعقوب یوسف ‘ بابو آصف اقبال،میڈم کرسٹینا پیٹر و دیگر نے اظہار خیال کرتے ہوئے۔پاپائے اعظم کی بین الاقوامی سطح پر مذہبی ، سماجی، روحانی، اتحاد،امن و سلامتی کے لیے خصوصی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔پاک ماس میں فیصل آباد ڈایوسیس کے فادر صاحبان، لاسال برادر صاحبان ، سسٹر صاحبات،مناد صاحبان و دیگر مومنین کی کثیر تعداد جن میں دیگر کلیسیاں کے راہنماؤں نے بھی شمولیت اختیار کی اور پاپائے اعظم کی عقیدت میں پھولوں کے گلدستے پیش پیش کئے ۔دعائیہ تقریب میں فادر صاحبان، سسٹر صاحبات، مومنین کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button