قومی

واسا کا بھی تجاوزات کیخلاف بھرپور آپریشن جاری،

فیصل آباد(94 نیوز سٹی رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن اور مینجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز کی ہدایت پر واسا سٹاف کی جانب سے مختلف مقامات پر تجاوزات کے خلاف آپریشنز کا تسلسل جاری ہے جس کے تحت واسا کے زیر کنٹرول ایریا سے تجاوزات کو ختم کرا دیا گیا۔ایم ڈی واسا کی ہدایت پر ڈائریکٹر ایڈمن جاوید غنی کی نگرانی میں اینٹی انکروچمنٹ عملہ نے مشئنری کے ساتھ ملت چوک او ایچ آر اور کینال روڈ پر ٹٹھہ پل کے قریب واسا ڈسپوزل کی عمارتوں کی دیواروں کے ساتھ قائم تجاوزات خلاف بھرپور آپریشن کیا اور وہاں سے پختہ تجاوزات، ریڑھیاں، سٹالز کو ختم کرا دیا۔ ایم ڈی واسا نے واضح کیا کہ کسی کو بھی واسا کے ڈسپوزل اسٹیشن یا واٹر ورکس سمیت دیگر عمارات کے ساتھ تجاوزات قائم کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ انسداد تجاوزات مہم کے دوران لینڈ مافیا کے خلاف بلا تفریق آپریشن کیا جائے گا اور کسی بھی واسا عمارت سے ملحقہ جگہوں پر تجاوزات کسی صورت قابل قبول نہیں ہو گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button