ہارس اینڈ کیٹل شو کی تیاریاں، ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر کے مختلف علاقوں کے دورے


فیصل آباد (94 نیوز سٹی رپورٹر) آئندہ نیشنل ہارس اینڈ کیٹل شو 2025 کی تیاریوں کے حوالے سے ڈائریکٹر لائیوسٹاک ڈاکٹر سید ندیم بدر نے ڈاکٹر عطا سبحانی (اسسٹنٹ ڈائریکٹر ہیڈکوارٹرز،ڈاکٹر محمد طارق گُڈارا ایڈیشنل ڈائریکٹر لائیو سٹاک ضلع لیہ، ڈاکٹر محمد افراہیم ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو سٹاک تحصیل چوبارہ، ڈاکٹر عمر فاروق (ڈپٹی ڈائریکٹر تحقیق و ترقی (R&D) (رکھ خیرے والا) اور ڈاکٹر اکرام اللہ ویٹرنری آفیسر RCCIB جھنگ کے ہمراہ کپوری سینٹر، تحقیق و ترقی رکھ خیرے والا کا دورہ کیا اورہارس اینڈ کیٹل شو 2025 میں کیولکیڈ (Cavalcade) کے لئے منتخب کئے گئے جانوروں کا معائنہ اور حتمی منظوری دی۔منتخب شدہ جانوروں میں ناچی نسل اور دائرہ دین پناہ نسل کے نر اور مادہ جانور شامل ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر تحقیق و ترقی رکھ خیرے والا کو یہ بھی ہدایت دی گئی کہ منتخب کردہ جانوروں کی گرومنگ اور سنوار کر مزید خوبصورت بنایا جائے تاکہ وہ کیولکیڈ میں بہترین نظر آئیں۔



