فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے ڈیلی ویجزملازمین پرائیویٹ ٹھیکیدار کےحوالے کرکے ورکروں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا، بابا لطیف انصاری


فیصل آباد(94 نیوز، سٹی رپورٹر) فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے اپنے 1350پچاس ڈیلی ویجز ملازمین پرائیویٹ ٹھیکیدار ڈاکٹر رائے قمر کی کمپنی کیئر کے حوالے کردیئے ہیں، ورکروں کا مستقبل داؤ پر لگا دیا گیا ہے، بابا لطیف انصاری چیئرمین پاکستان لیبرقومی موومنٹ صدر حقوقِ خلق پارٹی پنجاب،پرویز بھٹی وائس چیئرمین سی سی 2،طاہرہ انجم سماجی رہنما، وسیم پہلوان سابقہ اقلیتی چیئرمین کے زیر صدارت ہنگامی اجلاس ہوا جس میں سپر وائزر اور سینٹری ورکرزنے ر شرکت کی۔بابا لچیف انصاری نے کہا کہ پرائیویٹ ٹھیکیدار کے ساتھ جو کنٹریکٹ کیا گیاہے اسے سینٹری ورکرز کے ساتھ شیئر نہیں کیاگیا۔فیصل آباد ویسٹ مینجمنٹ کی انتظامیہ نے کم از کم اجرت 37000ہزار روپے کے پانچ ماہ سے واجبات بھی ادا نہیں کیے اورنہ ہی عید قربان پر کیے گئے کام کا معاوضہ دیا گیا ہے ہر سال نومبر،دسمبر میں کرسمس کے موقعہ پر مسیحی ملازمین کے ساتھ نہ انصافیوں کا سلسلہ جاری ہے، حکومت کو پرائیویٹ کمپنی کے ٹھیکیدار کے حوالے کرنے سے پہلے بتایا جائے کہ کیا ڈیلی ویجز ملازمین کو سوشل سکیورٹی کی سہولت میسر ہوگی یا نہیں۔ ریٹائرمنٹ پر پنشن ملے گی یا نہیں۔کیاکیئر کمپنی اپنے ملازمین کا کنٹری بیوشن بروقت ادا کرے گی؟ عرصہ 15سے 20سال نوکری کرنے والے سپروائزر کو ہٹا کر نئے سپر وائزر لگانے سے کام میں بہتری کی بجائے یونین کونسل کی سطح پر مشکلات پیش آ سکتی ہیں، فیصل آبادویسٹ مینجمنٹ ملازمین نے اپنے مطالبات اور جائز حقوق کیلئے بھرپور تحریک چلانے کا بھی اعلان کردیا جس کیلئے 12نومبر کو سہ پہر 3بجے فیصل آباد پریس کلب میں پریس کانفرنس کرکے آیندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کیا جائے گاجس میں باقاعدہ احتجاجی جلسوں کا شیڈول طے کیا جائے گا۔



