قومی

چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت پولیو مہم اجلاس، کمشنر اور ڈپٹی کمشنر کی ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت

فیصل آباد (94 نیوز) چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت پولیو مہم سے متعقلہ اجلاس منعقد ہوا۔کمشنر فیصل آباد سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر) ندیم ناصر نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔چیف سیکرٹری پنجاب نے آئندہ انسداد پولیو مہم کو موثر بنانے کیلئے مائیکرو پلانز کو ڈیجیٹائزڈ کرنے کا فیصلہ کیا اور کہا کہ جی آئی ایس بیسڈ نقشوں کی مدد سے انسداد پولیو مہم کی نگرانی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگلی انسداد پولیو مہم میں ڈیجیٹائزڈ مائیکرو پلانز پر عملدرآمد کا آغاز لاہور سے کیا جائے گا۔پولیو کے مکمل خاتمے کیلئے سائنسی بنیادوں پر کام کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ سو فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے مائیکرو پلانز کی ڈیجیٹائزیشن از حد ضروری ہے۔ڈیٹا کا تجزیہ کرنے کے بعد مسڈ چلڈرن کی کوریج  سے متعلق لائحہ عمل تیار کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ٹرانزٹ پوائنٹس پر پولیو ویکسین کے قطرے پلانے کیلئے خصوصی ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔سیکرٹری پرائمری ہیلتھ نے اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دی۔پنجاب میں قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز28اکتوبر سے ہوگا۔ لاہور،راولپنڈی اور فیصل آباد میں مہم تین نومبر، دیگراضلاع میں یکم نومبر تک جاری رہے گی۔ اجلاس میں پولیو کے خاتمے کیلئے کام کرنے والے بین الاقوامی اداروں کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔کمشنر فیصل آباد نے آئندہ انسداد پولیو مہم کے مائیکروپلان سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ مہم کی سو فیصد کامیابی کیلئے پرعزم ہیں۔انہوں نے کہا کہ وطن عزیز کو پولیو سے پاک بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہیں رکھی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button