قومی

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیوں سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا، ریاض حسین انجم کا ریڈیو پاکستان کے معروف پروگرام رابطہ میں اظہار خیال

فیصل آباد (94 نیوز) پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارروائیوں سے عوام کو ریلیف ملنا شروع ہو گیا ہے۔ گرانفروشوں، پرائس لسٹ نمایاں جگہ آویزاں نہ کرنے والوں اور غیر معیاری اشیاء فروخت کرنے والوں کیخلاف روزانہ کی بنیاد پرکارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے یہ بات ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس /پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و میڈیا کوارڈینیٹر برائے پرائس کنٹرول ریاض حسین انجم نے ریڈیو پاکستان ایف ایم 93فیصل آباد کے حالات حاضرہ پر مبنی معروف پروگرام ‘رابطہ’میں میزبان پروگرام میاں ندیم احمد کو ایک انٹرویو دیتے ہوئے بتائی۔ ریاض حسین انجم نے بتایا کہ ڈپٹی کمشنر، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر و اے سی صاحبان سبزی منڈیوں کی بولیوں کا خود جائزہ لیتے ہیں۔ اسی طرح روزمرہ کی اشیاء کی قیمتیں چیک کی جاتی ہیں۔ بڑے مارٹ اور اسٹوروں پر ڈی سی کاؤنٹر لگائے گئے ہیں جن کو فعال کیا گیا ہے۔ خلاف ورزی کرنے والوں کی بھاری جرمانے کئے جاتے ہیں۔ تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے۔ انہوں نے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ اگر فروٹ، سبزی وغیرہ بیچنے والے لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں نہ کریں یا زائد قیمت وصول کریں تو عوم کی بھی ذمہ داری بنتی کہ وہ شکایت درج کروائیں تاکہ باقی سب لوگوں کا بھلا ہو سکے۔ انہوں نے کہا کہ ہم شکایت درج ہی نہیں کرواتے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button