قومی
سندھ میں اسسٹنٹ کمشنرز کیلیے دو ارب کی 138 لگژری گاڑیاں خریدنے کی تیاری


کراچی (94 نیوز) سندھ حکومت نے صوبے میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کیلئے لگڑری گاڑیاں خریدنے کی تیاری کرلی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن نے ان افسروں کیلئے 2 ارب روپے جاری کرنے کیلئے محکمہ خزانہ کو خط لکھ دیا۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سندھ حکومت 4بائی 4 کی 138 ڈبل کیبن گاڑیاں خریدنا چاہتی ہے، جو کہ سندھ بھر میں تعینات اسسٹنٹ کمشنرز کو دی جائیں گی۔
سندھ حکومت کی جانب سے خریدی جانے والی ایک گاڑی کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔



