بین الاقوامی

حسینہ واجد کس ملک کے ہیلی کاپٹر پر بھارت فرار ہوئیں؟

ڈھاکہ(94 نیوز) بنگلہ دیش میں پھوٹنے والے پرتشدد ہنگاموں اور احتجاج کے بعد بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم حسینہ واجد کو 45 منٹ کے اندر استعفیٰ دینے کے نوٹس پر اقتدار سے الگ ہونا پڑا ۔ ساتھ ہی انہیں اپنا ملک بھی چھوڑنا پڑا اور وہ بذریعہ ہیلی کاپٹر پڑوسی ملک بھارت فرار ہوگئی۔ اس ہیلی کاپٹر کے بارے میں تہلکہ خیز دعویٰ سامنے آگیا۔
نیوز ایجنسی ’ڈی این ڈی ‘ کے مطابق حسینہ واجد ہنگاموں کے بعد 5 اگست کو اپنا ملک بھی چھوڑنے پر مجبور ہوگئیں اور انہوں نے بھارتی آرمی کا ہیلی کاپٹر استعمال کیا جو اگرتلہ ایئرفورس سٹیشن سے آیا تھا جس میں وہ ہندن ایئرپورٹ پہنچیں جہاں ان کی بھارتی خفیہ ایجنسی کے سابق چیف اور بھارتی وزیراعظم نریندرامودی کے موجودہ نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر اجیت کمار دیول سے پہلی ملاقات ہوئی ۔ 
رپورٹ کے مطابق بادی النظر میں توملک میں طلباء کے احتجاج کی وجہ بنگلہ دیش سول سروس کا کوٹہ سسٹم تھا جس کے نتیجے میں بالآخر شیخ مجیب الرحمان کی فیملی کے اقتدار کاخاتمہ ہوگیالیکن باریک بینی سے جائزہ لیں تو وجہ صرف کوٹہ سسٹم نہیں تھا ۔ ابتدائی تحقیقات سے یہ اشارے ملتے ہیں کہ اُس کے رضاکاروں کے خلاف جو کوئی بھی تھا، ان کو طعنے دینےسے صورتحال مزید گھمبیر ہوئی، حسینہ واجد بھی اسی طرح کررہی تھی جس طرح بھارتی وزیراعظم اپنے ملک میں کررہے ہیں کہ جو کوئی ان کاسیاسی مخالف ہے، وہ ’سیاسی دہشتگرد‘ ہے۔
رپورٹ میں بتایاگیا ہے کہ حسینہ واجد نے جولائی میں ایک پریس کانفرنس کے دوران کہا تھاکہ’’ اگر’ آزادی پسندوں‘ کے نواسوں یا پوتوں  کو کوٹہ نہیں ملتا تو کیا وہ’ رضاکاروں ‘کے پوتوں کے پاس جائیں گے؟‘‘۔یہی وہ الفاظ تھے جن کے ردعمل کا وہ سامنا کرنے میں ناکام رہیں، رضاکار سے اس کی مراد متحدہ بھارت سے پاکستان بنانے والے جبکہ آزادی پسندوں سے مراد وہ لوگ تھے جنہوں نے مشرقی پاکستان کو دو لخت کرکے بنگلہ دیش بنایا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button