قومی

سرکاری بقایاجات کی ریکوری کو مزید تیز کیا جائے، ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید

فیصل آباد(94 نیوز) سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نبیل جاوید کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا۔کمشنرفیصل آباد سلوت سعید اور ڈپٹی کمشنر عبداللہ نیئرشیخ نے ویڈیو لنک کے ذریعے شرکت کی۔اجلاس میں سٹمپ ڈیوٹی،زرعی انکم ٹیکس سمیت دیگر شعبوں میں سرکاری بقایاجات کی ریکوری پر بریفنگ دی گئی۔ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب نے ہدایت کی کہ ڈیفالٹرز کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ریونیو افسران کو ذمہ داریاں تفویض کریں اور ان کی کارکردگی کی مسلسل نگرانی کی جائے۔اراضی ریکارڈ سنٹرز کے دورے کرکے سائلین کو سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔کمشنر فیصل آباد نے ڈویژن میں سرکاری بقایاجات کی ریکوری مہم کی تازہ ترین پیشرفت سے آگاہ کیا۔انہوں نے بتایا کہ ڈویژن میں ڈیفالٹرز کے خلاف مہم کو مزید تیز کیا گیا ہے۔کمشنر فیصل آباد نے محکمہ مال کی مجموعی کارکردگی سے بھی آگاہ کیااور فیصل آباد میں ای رجسٹریشن سسٹم کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو نے کمشنر فیصل آباد کی سربراہی میں ڈویژن کی کارکردگی کو سراہا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button