قومی
عمر ایوب کو سپیکر قومی اسمبلی نے گرفتاری سے بچا لیا


اسلام آباد (94 نیوز) قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب کو سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے گرفتاری سے بچا لیا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز میانوالی پولیس نے اسلام آباد پولیس کے ہمراہ عمر ایوب کے گھر چھاپہ مارا۔ اسی وقت عمر ایوب نے ایاز صادق کو آگاہ کیا کہ پولیس انکو گرفتار کرنے آئی ہے۔ سپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق نے پولیس کو عمر ایوب کو گرفتار نہ کرنے کی ہدایت جاری کی۔ پارلیمانی ذرائع کے مطابق نئے ایس او پیز کے تحت نیب یا پولیس کسی بھی رکن کو گرفتار کرنے سے قبل سپیکر کو آگاہ کرنے کے پابند ہیں۔



