کامرس

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا

اسلام آباد (94 نیوز) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کر دیا ہے۔

حکومتی ترجمان کے مطابق عالمی مارکیٹ میں تیل کی مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے پیش نظر پاکستان میں یہ اضافہ کیا گیا ہے۔

پیٹرول کی قیمت میں 7 روپے 45 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 56 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ 

لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 88 پیسے فی لیٹر اضافہ ہوا ہے جبکہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 5 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔ 

ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے منظوری دے دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button