تقریبات/سیمینارز

ٹریفک ایجوکیشن یونٹ کی سرگرمیاں شدید گرمی میں بھی جاری

فیصل آباد (94 نیوز) سٹی ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے تعلیمی اداروں میں آگاہی مہم جاری ہے۔ چیف ٹریفک آفیسر مقصود احمد لون کی ہدایات پر انچارج ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس نے مقامی تعلیمی ادارے میں ٹریفک آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔ ٹریفک انفورسمنٹ کے ساتھ ساتھ ٹریفک قوانین بارے آگاہی کے سلسلہ میں بھی بھر پور اقدامات کئے جارہے ہیں۔ ٹریفک آگاہی کے لئے تعلیمی اداروں کے علاوہ عوامی مقامات، ٹرانسپورٹ سٹینڈزاور دیگر نجی اداروں پر بھی لیکچرز دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ ہر شہری کو ٹریفک قوانین کا پابند بنانے کے لئے بھر پور ٹریفک آگاہی مہمات جاری رہیں گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button