قومی
بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے، اسد قیصر


لندن (94 نیوز) پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے۔
مانچسٹر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے اسد قیصر نے کہا کہ انتخابات کے دوران ہمیں جلسے نہیں کرنے دئیے گئے اور ہمارے لوگوں کو اٹھایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کمپرومائز نہیں کریں گے اور نہ کسی کےدباؤ میں آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی اس ماہ (اپریل) کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے۔



