قومی
حکومت کا عید سے قبل عوام کو بجلی کا جھٹکا


اسلام آباد (94 نیوز) حکومت نے عید سے قبل عوام کو بجلی کا جھٹکا لگاتے ہوئی بجلی کی قیمت میں اضافہ کردیا،
نیپرا کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 4 روپے 92 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے، اضافے کا اطلاق لائف لائن اور کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہوگا، نیپرا کی جانب سے جاری ہونیوالے نوٹیفیکشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافہ فروری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا ہے، صارفین کو اضافی رقم اپریل کے بلوں کے ساتھ ادا کرنا ہوگی۔



