تقریبات/سیمینارز

پی ڈی ایف اور مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی کے زیراہتمام سیمینار اور افطار ڈنر کا اہتمام

دونوں مذاہب کے لوگوں کا اکٹھے افطار کرنا خوش آئیند ہے، ایسی تقریبات پیار اور محبت کے جذبے کو فروغ دیتی ہیں، مقررین

فیصل آباد: (94 نیوز) مرکزی بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان اور پیس اینڈ ڈیویلپمنٹ فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی معاشرہ کے لئے مشترکہ سماجی، ثقافتی اقدام پر سیمینار اور افطار ڈنر پروگرام منعقد ہوا۔

تقریب کی صدارت بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان کے سربراہ پیر قاری عبدالرحمن قادری نے کی۔ تقریب میں مسلم اور مسیحی کمیونٹی کے نمائندہ افراد کی بڑی تعداد نے شرکت کی، جن میں ضلعی امن کمیٹی کے اراکین، وکلا، علما کرام، پادری صاحبان ، سول سوسائٹی کے نمائندگان اور صحافی حضرات کی بڑی تعداد شامل تھی ۔

تقریب سے عبدالصمد معاذ ، علامہ سکندر حیات ذکی سیکرٹری جنرل متحدہ جمعیت اہل حدیث پاکستان، صدر بین المذاہب امن کمیٹی پاکستان حافظ شاہد اشرف، سیکرٹری جنرل صاحبزادہ طاہر محمود سیالوی، اراکین ڈسٹرکٹ امن کمیٹی مولانا حافظ خبیب احمد، ڈاکٹرعبدالحفیظ ڈسٹرکٹ کوآرڈینیٹر، آغا حسنین شیرازی، پی ڈی ایف کے پروگرام مینیجر عارف گل، پروجیکٹ آفیسر یوسف عدنان، پروجیکٹ کوآرڈی نیٹر نعمان یونس، پادری جسٹن البرٹ، چئیرمین فیصل آباد این جی اوز نیٹ ورک میاں ندیم احمد، پاسٹر ارشاد پرکاش اور دیگر نے خطاب کیا ۔ مقررین نے رمضان المبارک اور مسیحی کمیونٹی کے ہاں روزوں کے سیزن کو اپنے طرز عمل میں تبدیلی اور نکھار کا موسم قرار دیا۔ رمضان المبارک کو خیر خواہی ، ہمدردی اور امن کا مہینہ قرار دیتے ہوئے ایک دوسرے کے دکھ درد میں شریک ہونے کو ضروری خیال کیا گیا ۔ ایک قرارداد کے ذریعہ گزشتہ دنوں شہید ہونے والے پاک افواج کے افسران اور جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہو ئے افواج پاکستان اور قومی سلامتی کے ذمہ دار تمام اداروں سے اظہار یکجہتی کیا گیا ۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button