قومی
کل 23 مارچ کو عام تعطیل کا اعلان


اسلام آباد(94 نیوز) حکومت نے یوم پاکستان کے موقع پر 23 مارچ بروز ہفتہ کو پورے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کردیا۔
تفصیلات کے مطابق 23مارچ کو تمام سرکاری اور غیر سرکاری ادارے بند رہیں گے۔ تعلیمی ادارے، بازار اور مارکیٹس بھی بند رہیں گی۔ یوم پاکستان کے موقع پر محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔



