قومی

ایف ڈی اے کی کارروائی، تجاوزات کا خاتمہ، غیر قانونی تعمیر پر پلاٹ سیل

فیصل آباد(94 نیوز) ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد سہیل خواجہ کی ہدایت پر ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے آپریشن کے دوران مختلف علاقوں میں تجاوزات کا صفایا اور غیر قانونی تعمیر پر پلاٹ کو سیل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ آفیسر امتیاز علی گورایہ کی سربراہی میں ایف ڈ ی اے کی انفورسمٹ ٹیم نے مہلت کی مد ت گزرنے کے بعد ارشد مارکیٹ جھنگ بازار میں تجاوزات کی صورت حال کو چیک کیا تو بعض دکانداروں نے عوامی گزر گاہوں اور سرکاری جگہ پر ناجائز قبضہ جما رکھا تھا جن کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے تجاوزات کا خاتمہ کردیاگیا اور تجاوزات میں ملوث دکانداروں کو خبر دار کیاگیا کہ وہ آئندہ قانون شکنی سے اجتناب کریں بصورت دیگر قصورواروں کے خلاف فوجداری کارروائی کی جائیگی۔ ایف ڈی اے کی انفورسمنٹ ٹیم نے دوسری کارروائی کے دوران علامہ اقبال کالونی کے بعض بازاروں سے بھی تجاوزات کا صفایا کردیا جبکہ رہائشی پلاٹ نمبر467-F پر غیر قانونی کمرشل تعمیر کی پاداش میں سربمہر کردیاگیا اور مالک پلاٹ کو ہدایت کی گئی کہ وہ قانونی طریقہ کار اختیار کرتے ہوئے کمرشلائزیشن کی باقاعدہ منظوری حاصل کریں اور طے شدہ واجبات بھی فوری ادا کئے جائیں بصورت دیگر تعمیراتی کام جاری رکھنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button