قومی

جی سی وویمن یونیورسٹی روڈ کی بحالی،67 لاکھ 52 ہزار سے زائد رقم میونسپل کارپوریشن کو ادا کر چکے، ایم ڈی واسا

فیصل آباد(94 نیوز) واسا ترجمان نے وضاحت کی ہے کہ جی سی وویمن یونیورسٹی مدینہ ٹاؤن کے سامنے روڈ کی بحالی میونسپل کارپوریشن کی ذمہ داری ہے جس کے لئے واسا فیصل آباد 67 لاکھ 52 ہزار روپے سے زائد کی رقم میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کو ادا کر چکا ہے۔ واسا ترجمان کے مطابق گزشتہ سال واسا فیصل آباد کی جانب سے ملحقہ آبادیوں کے سیوریج مسائل کے حل کے لئے سیوریج پائپ لائن بچھائی گئی تھی اور اس حوالے سے روڈ کٹ کی مد میں میونسپل کارپوریشن سے باضابطہ طورپر این او سی حاصل کیا گیا تھا۔ ترجمان کے مطابق میونسپل کارپوریشن کے میونسپل آفیسر انفراسٹرکچر کی جانب سے سوشل سکیورٹی ہسپتال گرین بیلٹ سوساں روڈ سے جی سی ویمن یونیورسٹی روڈ زیڈ بلاک تک روڈ کٹ کی مد میں جاری کردہ تخمینہ کے مطابق واسا فیصل آباد کی جانب سے میونسپل کارپوریشن کو67 لاکھ 52 ہزار 715 روپے کی ادائیگی کی جا چکی ہے جس کی وجہ سے روڈ کی بحالی میونسپل کارپوریشن فیصل آباد کی ذمہ داری ہے کیونکہ واسا کی جانب سے سیوریج لائن بچھا کر اپنا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button