قومی
9 مئی کو ریڈیوپاکستان پشاور کی عمارت پر حملہ کرکےقیمتی اشیاء چرانے والا ملزم گرفتار


پشاور(94 نیوز) 9 مئی کو پشاور میں ریڈیو پاکستان کی عمارت میں توڑ پھوڑ کرنے اور قیمتی اشیاء چرانے والا ملزم گرفتار کرلیا گیا ہے۔
خیبرپختونخوا پولیس کے مطابق ریڈیو پاکستان میں توڑ پھوڑ اور آتشزدگی کرنے والا ملزم چار سدہ سے گرفتار کرلیا گیا ہے، جس کے قبضے سے عمارت سے چوری کئے گئے قیمتی ٹیپ ریکارڈر، مائیکرو فون، کیبل اور3 مائیکس سمیت دیگر قیمتی سامان برآمد ہوا ہے۔
ملزم کے خلاف تھانہ شرقی میں9 اور 10 مئی کو جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ درج تھا، گرفتار ملزم سے تفتیش جاری ہے۔ جس کے دوران اہم انکشافات کی توقع ہے۔