بین الاقوامی
مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت، پاکستان کو دو آپشنز دیئے جانے کا انکشاف

اسلام آباد (94 نیوز) بھارت نے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کر دی ، جس پر پاکستان میں بھارت کے اس فیصلے کی شدید مذمت کی جا رہی ہے۔ ایسے میں پاکستان کے سینیئر صحافی و تجزیہ کار مطیع اللہ جان نے ٹویٹر پیغام میں نیا انکشاف کر دیا۔
انہوں نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کو اس حوالے سے دو آپشن دے دئیے گئے ہیں- ایک تو یہ کہ پاکستان آزاد کشمیر/گلگت بلتستان کو آئینی طور پر اپنا صوبہ قرار دے کر لائن آف کنٹرول کو مستقل سرحد مان لے اور دوسرا یہ کہ اگر ایسا نہیں ہوتا تو بصورت دیگر مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے کے بعد امریکی ثالثی آزاد کشمیر پر ہو گی۔مطیع اللہ جان نے یہ دعویٰ کرتے ہوئے ایک سوال بھی اُٹھایا کہ کیا پاکستان تحریک انصاف اس سب کا حصہ ہے ؟
Matiullah Jan@Matiullahjan919بھارت کے مقبوضہ کشمیر میں اقدامات، پاکستان کو۲ آپشن دے دئیے گئے-
۱- آزاد کشمیر /گلگت بلتستان کو آئینی طور ہر اپنا صوبہ قرار دے کر لائن آف کنٹرول کو مستقل سرحد مان لے
۲- وگرنہ مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا حصہ قرار دینے کے بعد امریکی ثالثی آزاد کشمیر پر ہو گی۔
پی ٹی آئی کھیل کا حصہ ہے؟
سینئیر صحافی و تجزیہ کار مطیع اللہ جان کے اس سوال پر سوشل میڈیا بالخصوص ٹویٹر پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔
خیال رہے کہ صبح بھی ایک خاتون اینکر نے گلگت بلتستان سے متعلق ٹویٹر پیغام میں کہا تھا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ اب بالآخر گلگت بلتستان کو بھی پاکستان میں ضم کر دیا جائے گا ؟
Amber Rahim Shamsi@AmberRShamsiDoes that mean Gilgit-Baltistan can finally be integrated into Pakistan? #askingforafriend #Article370