پکوان و صحت

کشمیری گلابی چائے کے لوٹیں مزے،

1. سبز چائے کی پتی 1 چائے کا چمچ

2. کھانے کا سوڈا 1/6 چائے کا چمچ

3. خوب گاڑھا دودھ ایک کپ

4. چینی دو چائے کے چمچ

5. پسی ہوئی الائچی چار عدد

6. پستہ بادام کٹے ہوئے تھوڑے سے

7. پانی 5 کپ

 تیار کرنے کی ترکیب

  1. دو کپ سادے پانی میں پتی اور کھانے کا سوڈا ڈال کر بھگو دیں
  2. دو گھنٹے بعد چائے بنانے کے برتن میں چولہے پر رکھیں
  3. برتن کا منہ کھلا ہو
  4. جو میل اوپر آئے اسے چائے کی چھلنی سے نکالتی رہیں
  5. چمچ چلاتی رہیں۔ ابلنے لگے تو دو کپ ٹھنڈا پانی ڈالیں
  6. کسی چھوٹے مگ یا گہرے بڑے چمچ سے چائے کو بار بار اچھا لیں
  7. چائے کو خوب اچھالیں
  8. چینی اور الائچی ڈال دیں
  9. 10 منٹ بعد ایک کپ ٹھنڈا پانی مزید ڈالیں
  10. تین منٹ تک اچھال کر دودھ ڈال دیں
  11. ابال آجائے تو اتار لیں
  12. چھان کر پیالیوں میں نکالیں
  13. اوپر سے بالائی اور میوہ ڈال کر پیش کر یں
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button