تقریبات/سیمینارز

ڈیزی پبلک سکول لاٹھیانوالہ میں سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد

بچوں نے ملی نغموں، تقاریر اور اصلاحی ڈراموں کے ذریعے حاضرین کے دل موہ لئے

کھرڑیانوالہ (94 نیوز) ڈیزی پبلک ھائی سکول 194ر ب کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد میاں محمد حسین کی صدارت میں ہوا۔  تقریب کے مہمانِ خصوصی مرکزی صدر آل پاکستان پرائیویٹ سکولز الائنس فاؤندرز میاں ندیم احمد جبکہ مہمانان اعزاز میاں تنویر حسین ایڈووکیٹ،پروفیسر غلام محی الدینمیاں عبدالخالق، چوہدری شاہد رشید،رانا ارشاد خاں، چوہدری محمد اکرم، رانا فرحان طاہر اور میاں نذیر احمدماہر تعلیم تھے۔ اس موقع پر والدین، بچوں اور مختلف شعبہ ہائے سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں پوزیشن ہولڈرز طلبائ و طالبات کو انعامات دیے گہے

تقریب میں بچوں نے تقاریر، ملی نغمے اور اصلاحی ٹیبلو بھی پیش کیے اور شرکاہ سے خوب داد سمیٹی۔

ادارہ کی ہونہار طالبہ فضہ بتول کو میٹرک امتحان 2018 میں علاقہ بھر میں نمایاں کارکردگی پر خصوصی ٹرافی، شیلڈ اور کیش پرائز دیا گیا۔
مہمانِ خصوصی میاں ندیم احمد صاحب نے والدین کو اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ کیا اور ادارہ کی علاقہ بھر میں معیار تعلیم کی کاوشوں کو سراہا۔  پرنسپل میاں عثمان نے ادارہ کی علاقہ میں میعار تعلیم کے سلسلے میں بہتری کے لئے اپنی کاوشوں اور جہدوجہد کو جاری رکھنے کا عزم کیا ۔

 

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button