قومی

عدلیہ نے فیصلوں میں دیر کی تو وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا، شیخ رشید

راولپنڈی (94 نیوز) شیخ رشید نے کہا ہے کہ پاکستان کی کرنسی سری لنکا، گھانا اور افغانستان سےبھی نیچے چلی گئی، عدلیہ نے فیصلوں میں دیر کی تو وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری بیان میں سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پاکستان کی کرنسی سری لنکا، گھانا اور افغانستان سےبھی نیچے چلی گئی، قوم کو مایوسی کے کنوئیں سے نکالا جائے اور امید کی شمع روشن کی جائے، تمام قیادت کی عمر 70سال سےزیادہ ہے اور جیلوں میں جانےوالے کی عمر 20سال ہے۔ بیماری کے بہانے ملک سے بھاگتے ہیں اور بیماری کے بہانے ہی تین تین بارپارٹی چھوڑتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ سارے میثاق جمہوریت کی پیداوار میثاق آمریت کی گود میں بیٹھے ہیں، سرکاری چھتری تلے جو بھی پارٹی بنی ہے یا عنقریب بنے گی، وہ کبھی کامیاب نہیں ہوتی۔ گروتھ صفر ہے، ڈیفالٹ ڈار کا دروازہ کھٹکٹا رہا ہے، غربت، مہنگائی، بیرروزگاری اور کاروباری تباہی سے معاشی سیاسی اقتصادی صف ماتم بچھی ہے۔

شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ میں 50 سال سے اکیلی سیٹ پر پاکستان کی سیاست میں دربان حسینی ہوں، حق اور سچ کے ساتھ کھڑا ہوں، ناامیدی کفر ہے، ہارتا وہ ہے جو ہار مانتا ہے۔ عدلیہ نے فیصلوں میں دیر کی تو وقت کسی کا انتظار نہیں کرتا۔ ہر طرف مایوسی چھائی ہوئی ہے، موسم بہار آ کر رہے گا، جیسے تیسے بھی الیکشن ہوئے ہو کر رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button