قومی

فیصل آبادمیں16ارب 25کروڑ روپے سے270ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے, کمشنر

فیصل آباد(94 نیوز) فیصل آباد ڈویژن میں مختلف ترقیاتی پروگرامز کے تحت 16،ارب 25کروڑ روپے کی لاگت سے شاہرات کی تعمیر کے 270ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں گے جن میں سے مختلف علاقوں میں 130 سکیمیں پایہ تکمیل کو پہنچ چکی ہیں۔یہ بات ڈویژنل کمشنر عشرت علی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس کے دوران بتائی گئی جس میں ڈپٹی کمشنر فیصل آباد محمد علی،ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ آمنہ منیر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ مہر رمضان اور ڈویژن بھر سے متعلقہ افسران موجود تھے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ہائی ویز سرکل IIکی زیرنگرانی 10،ارب 5کروڑ روپے کے فنڈز سے شاہرات کے 203ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد جاری ہے جن میں سے 85سڑکیں تعمیر ہوچکی ہیں جبکہ ہائی ویز سرکل I،میں 6،ارب 20کروڑ روپے کی لاگت سے 67میں سے 25منصوبے مکمل کئے جاچکے ہیں۔ ڈویژنل کمشنر نے شاہرات کی تعمیر کے مختلف منصوبوں کی پیشرفت کاجائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ڈویژن بھر میں ترقیاتی پروگرامز پرکامیاب عملدرآمد کیلئے سنجیدہ انداز میں محکمانہ اقدامات کئے جائیں اس ضمن میں کسی قسم کی تساہل یا سست روی کی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی ترقیاتی سکیم کی تکمیل میں بلاجواز تعطل نہیں آنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی ترقیاتی منصوبہ میں کوئی رکاوٹ یا مسئلہ درپیش ہو تو فوری طور پر ان کے نوٹس میں لائیں تاکہ بلاتاخیر ضروری محکمانہ اقدامات کئے جاسکیں۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی پروگرامز پر تیزرفتار عملدرآمد کا مقصد علاقائی ترقی اور عوام کو ہر ممکن ریلیف فراہم کرنا ہے اس ضمن میں کسی قسم کی جانبداری،ذاتی پسند یا ناپسند کی بجائے عوامی اورعلاقائی ضروریات اورمسائل کو مدنظر رکھا جائے۔انہوں نے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کے تعمیراتی مراحل کی کڑی مانیٹرنگ کی جائے گی اور پندرہ روز کے بعد ترقیاتی پروگرامز کی پیشرفت کاباقاعدگی سے جائزہ لیا جائے گا اس ضمن میں ناقص کارکردگی کے حامل افسران کو جواب دہ ہونا پڑے گا۔انہوں نے ترقیاتی منصوبوں میں حکومتی گائیڈ لائنز اور قواعد وضوابط پر کاربند رہنے کی تاکید کی اور کہا کہ فنڈز کی عدم دستیابی کے باعث زیر التواء سکیموں کی نشاندہی اور ورکنگ پیپرز تیار کریں تاکہ حکومت پنجاب کو فنڈز کی فراہمی کیلئے تحریر کیا جائے۔ڈویژنل کمشنر نے کہا کہ عوامی فلاح وبہبود اور علاقائی خوشحالی کے لئے ترقیاتی پروگرامز پراحسن انداز میں عملدرآمد کرکے بہترین انداز حاصل کرنے کے لئے تمام متعلقہ محکموں میں مکمل کوآرڈینیشن برقرار رکھنے پر زور دیا اورکہا کہ مکمل کئے گئے منصوبوں کے بارے میں عوام کو آگاہ رکھاجائے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button