قومی
31 جنوری سے 3 فروری تک مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کا امکان


لاہور(94 نیوز) محکمہ موسمیات نے 31 جنوری سے 3 فروری تک مختلف علاقوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق شمالی علاقوں میں آئندہ دنوں میں بارش اور برفباری کی پیشگوئی کردی۔ 31 جنوری سے 3 فروری تک گلگت بلتستان، کشمیر اور خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں بارش وبرفباری کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ یکم سے 3 فروری کےدوران اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار میں بارش کا امکان ہے۔ پنجاب، مری اور گلیات میں بھی بارش کا امکان ہے جبکہ بالائی خیبرپختونخوا،گلگت بلتستان اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔



