قومی

عیدالفطر کی چھٹیاں 20 اپریل سے24 تک ہونگی، سمری وزیراعظم کو ارسال

اسلام آباد (94 نیوز) کابینہ ڈویژن نے عید الفطر کی چھٹیوں سے متعلق سمری وزیر اعظم کو ارسال کردی ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق عید پر 5 چھٹیاں دی جائیں گی، چھٹیوں کا آغاز 20 اپریل جمعرات کے روز سے ہوگا جبکہ آخری چھٹی 24 اپریل پروز سوموار کو ہوگی۔ 

چھٹیوں کا حتمی فیصلہ وزیر اعظم شہباز شریف کریں گے۔ 

واضح رہے کہ اس سال عید الفطر کا چاند 21 اپریل کو نظر آنے کا امکان ہے۔ 

رویت ہلال ریسرچ کونسل کے مطابق کمیٹی کا اجلاس  20 اپریل کی شام ہوگا تاہم اس شام عید کا چاند نظر آنے کا امکان نہیں ہے، لہذاعید الفطر 30 روزے مکمل ہونے کے بعد ہفتہ 22 اپریل کو منائی جائے گی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button