قومی

25نومبر سے ہر موٹر سائیکل سوار کیلئے ہیلمٹ پہننا لازمی،پٹرول پمپس سے پٹرول نہیں ملے گا

فیصل آباد(94 نیوز) ضلعی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت موٹر سائیکل سواروں کے لئے ہیلمٹ کے استعمال کی پابندی کے لئے لائحہ عمل کا اعلان کردیا ہے جس کے مطابق سوموار 25نومبر سے ہر موٹر سائیکل سوار کے لئے ہیلمٹ پہننا ضروری قرار دیا گیا ہے جس کی سختی سے پابندی کرانے کے لئے ہیلمنٹ کے بغیر کسی موٹر سائیکل سوار کو شہر کے پٹرول پمپس سے پٹرول نہیں ملے گا۔ اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر محمد علی کی ہدایت پر ایک اجلاس ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل)میاں آفتاب احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں سی ٹی او سردارمحمد آصف اور دیگر افسران کے علاوہ شہر کے پٹرول پمپس کے نمائندوں نے شرکت کی۔اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ جمعہ 22نومبر سے جناح کالونی گیٹ سے لیکر الائیڈ موٹر سرگودھا روڈ تک جیل روڈ پر ہیلمنٹ پہنے بغیر موٹر سائیکل نہیں چلایا جاسکے گا۔ خلاف ورزی پر بھاری جرمانہ ہوسکتا ہے اور اسکی موٹرسائیکل بھی بند کی جاسکتی ہے۔ صدر اجلاس نے کہا کہ موٹر سائیکل  کے حادثات میں سر میں چوٹ لگنے سے قیمتی جانیں ضائع ہوجاتی ہیں لہذا ہیلمٹ پہن کر شاہراؤں پر موٹرسائیکل چلانا چاہیے جو کہ جان لیوا حادثات سے بچانے کے لئے موٹرسائیکل سواروں کے اپنے مفاد میں ہے۔ انہوں نے پٹرول پمپس مالکان سے کہا کہ وہ ہیلمٹ لئے بغیر موٹرسائیکل سواروں کو ہرگز پٹرول فروخت نہ کریں اس سلسلے میں پٹرول پمپس پرلگے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل سواروں کو پٹرول نہ دینے سے متعلق کسی قسم کی جعلسازی یادھوکہ دہی بھی برداشت نہیں کی جائے گی کیونکہ ہیلمٹ کی سخت پابندی کرانے کا مقصد کسی کو پریشان کرنا نہیں بلکہ حادثات سے جانوں کو بچانے کے لئے اہم احتیاطی اورحفاظتی اقدام ہے۔سی ٹی او سردار آصف نے کہا کہ موٹرسائیکل کے حادثات میں جانوں کے نقصان پر گہرا دکھ ناقابل برداشت ہے لہذا موٹرسائیکل سوارشہری وسیع ترمفاد میں تعاون کریں۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button