کھیل

ڈسٹرکٹ بوائز ہاکی چیمپیئن شپ فیصل آباد نے اپنے نام کرلی

فیصل آباد(94 نیوز) ڈویژنل سپورٹس ڈیپارٹمنٹ کے زیر اہتمام انٹر ڈسٹرکٹ بوائز ہاکی چیمپیئن شپ ہاکی سٹیڈیم میں کھیلی گئی جس میں چاروں ڈسٹرکٹ کی ہاکی ٹیموں نے حصہ لیا۔

پہلے سیمی فائنل میں ڈسٹرکٹ فیصل آباد ہاکی ٹیم نے ڈسٹرکٹ چنیوٹ ہاکی ٹیم کو4/0 سے شکست، دوسرے سیمی فائنل میں ڈسٹرکٹ ٹوبہ ہاکی ٹیم نے ڈسٹرکٹ جھنگ ہاکی ٹیم کو 2/0سے شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔

فائنل میچ میں دلچسپ مقابلے کے بعد ڈسٹرکٹ فیصل آباد ہاکی ٹیم نے ڈسٹرکٹ ٹوبہ ہاکی ٹیم کو 4/2 سے شکست دے کر چیمپیئن کا اعزاز حاصل کیا۔

فائنل میچ کے مہمان خصوصی ڈویژنل سپورٹس آفیسررانا حماد اقبال اور انٹرنیشنل ہاکی پلئیر شہزاد چشتی عرف مٹھو شاہ نے جیتنے والی ٹیموں میں ٹرافیز تقسیم کیں۔شاہد تنویر گل صدر ڈسٹرکٹ ہاکی ایسوسی ایشن،رانا خالد سابقہ ہاکی کوچ،طارق نوازاورشائقین بھی موجود تھے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button