قومی

پی ٹی آئی قیادت کا اجلاس اسلام آباد میں طلب، شاہ محمود قریشی صدارت کریں گے

اسلام آباد (94 نیوز) پی ٹی آئی کی قیادت کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، شاہ محمود قریشی اجلاس کی صدارت کریں گے۔

اجلاس سے قبل وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی نے ویڈیو بیان میں کہا کہ نیب نے عمران خان کا 8 روزہ جسمانی ریمانڈ حاصل کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ عمران خان کو 17 مئی کو دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان خیریت سے اور پہلے سے زیادہ پُر عزم ہیں، وہ کارکنان کی شہادتوں پر رنجیدہ ہیں۔

سابق وزیر خارجہ نے کہا کہ تحریک انصاف ہمیشہ پُرامن رہی ہے، ہم نے پُرامن جدوجہد کی پالیسی کو برقرار رکھنا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ہائیکورٹ کے فیصلے کے خلاف پٹیشن داخل کر دی ہے۔ شاہ محمود قریشی نے مزید کہا کہ وکلا کو اعتماد میں لے کر اگلا لائحہ عمل مرتب کیا جائے گا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button