National

15 Reject the ignorant decision to re-close educational institutions from March

Faisalabad(94 news) 15 مارچ سے تعلیمی اداروں کی بندش کے حکومتی فیصلہ کی شدید الفاظ میں مزمت کرتے ہے اور اس غیر دانشمندانہ اور جاہلانہ فیصلے کو مسترد کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار جواٸنٹ ایکشن کمیٹی آف پراٸیویٹ کے مرکزی قاٸدین مبشر اقبال بشیر۔چوہدری محمد طاہر۔ میاں ندیم احمد۔ اسد بشیر گل۔ شیخ محمد نسیم۔ رانا طاہر سیلم خاں۔ انجیٸیر خالد چدھڑ نے ایک اہم میٹنگ میں کیا۔

تفصیلات کے مطابق جواٸنٹ ایکشن کمیٹی آف پراٸیویٹ کے مرکزی قاٸدین مبشر اقبال بشیر۔چوہدری محمد طاہر۔ میاں ندیم احمد۔ اسد بشیر گل۔ شیخ محمد نسیم۔ رانا طاہر سیلم خاں۔ انجیٸیر خالد چدھڑ نے تعطیلات موسم بہار کےنام پر تعلیم دشمن فیصلوں کو مسترد کرتے ہوۓ کہا کہ ایس او پیز کے ساتھ تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لۓ حکومتی ہتھکنڈوں کے سامنے والدین ۔اساتذہ۔ طلبا و طالبات کو سیسہ پلاٸی دیوار بننا ہو گا۔ جواٸنٹ ایکشن کمیٹی آف پراٸیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے سابق چیرمین اسد بشیر گل نے حکومتی فیصلوں کی نفی کرتے ہوۓ کہا کہ حکومت موجودہ ملکی صورت حال کو سیاسی کرونا بنا کر اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنا چاہتی ہے۔تعلیمی نظام مکمل طور پر تباہی کے دھانے پر کھڑا ہے۔چوہدری طاہرنے حکومت کے اچانک سکول بندش کے فیصلہ کو مسترد کرتے ہوۓ کہا کہ فلاٸٹ آپریشن کی بحالی ۔شادی ہالز کو انڈور فنکشن کی اجازت اور سکولز کی بلا جواز بندش ایس او پیز کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے۔ جواٸنٹ ایکشن کمیٹی کے بانی قاٸد شیخ نسیم ۔وسیم شیرازی انجٸیر خالد چدھر۔ نے وزیر تعلیم سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ 15 مارچ کو جو سکولز بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے فوری واپس لیا جاۓ۔ مرکزی قاٸد رانا طاہر سلیم نے بھی غیر سنجیدہ فیصلوں کو قبول کرنے سے انکار کر دیا اور کہا کہ سندھ میں تمام ادراے 50% بچوں کو سکولز میں بلا سکتے ہں پنجاب کیوں نہیں حکومت نے تعلیم کے شعبہ کو تباہ کرنے میں کوٸی کسر نہیں چھوڑی۔ آخر میں جواٸنٹ ایکشن کمیٹی آف پراٸیویٹ سکولز ایسوسی ایشن کے کنونیٸر مبشر اقبال بشیر۔اور تمام مرکزی قاٸدین نے شدید مزمتی الفاظ میں حکومتی ناقص پالیسوں کو مسترداور سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوۓ کرتے ہوۓ حکومت ۔وفاقی و صوباٸی وزیر تعلیم سیکریڑی ایجوکیشن سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ اگر حکومت نے اپنا فیصلہ واپس نہ لیا تو جواٸنٹ ایکشن کمیٹی آف پراٸیویٹ سکولز آف ایسوسی ایشن حکومتی سرد مہری کے خلاف احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔احتجاجی مظاہرہ میں سکولز مالکان۔ والدین اساتذہ طلبا و طالبات سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوں گے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button