قومی
15 سالہ ٹک ٹاکر کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا


ٹنڈو محمد خان (94 نیوز) صوبہ سندھ کے ضلع ٹنڈو محمد خان کے علاقے باجر خان تالپور میں 15 سالہ ٹک ٹاکر کو زیادتی کے بعد قتل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے جنید خاص خیلی نامی 15 سالہ ٹک ٹاکر کو گاؤں سے باہر لے جا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد موت کے گھاٹ اتار دیا۔
حیدرآباد کے ڈی آئی جی طارق رزاق نے معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی سید سلیم شاہ کو تحقیقات کرنے اور جلد از جلد ملزمان کو گرفتار کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔
مقتول کے والد کا کہناتھاکہ اس کے بیٹے کی کسی سے کوئی دشمنی نہیں تھی، وہ ٹک ٹاک استعمال کرتا تھا اور کبھی بھی گاؤں سے باہر نہیں گیا تھا ۔پولیس نے نعش کو ہسپتال منتقل کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کر دیاہے ۔



