National

10 The man who raped his one-year-old stepdaughter has been acquitted

Lahore (94 news) Lahore Sessions Court 10 سالہ سوتیلی بیٹی کو زیادتی کو نشانہ بنانے والے شخص کو بری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز عدالت نے ذوالفقار علی نامی ملزم کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا، ملزم کیخلاف بیوی نے مقدمہ درج کروایا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ ایڈیشنل سیشن جج افتخار احمد کی عدالت نے 10 سالہ بچی سے زیادتی کے مقدمے میں ملوث ملزم ذوالفقار علی کو بری کرنے کا حکم دیا۔ ملزم ذوالفقار علی کے خلاف اس کی دوسری بیوی نے مقدمہ درج کروا رکھا تھا۔ جبکہ 10 سالہ بچی ملزم کی سوتیلی بیٹی بتائی گئی ہے۔ ملزم کو بری کرنے کی خبر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شدید ردعمل دیتے ہوئے مطالبہ کیا گیا ہے کہ آخر بتایا جائے کہ ملزم کو کس بنیاد پر بری کیا گیا۔

واضح رہے کہ ملک میں گزشتہ چند ماہ کے دوران رپورٹ ہونے والے جنسی زیادتی کیسز کی شرح میں تشویش ناک حد تک اضافہ ہوا ہے۔ لاہور میں موٹروے زیادتی کیس کے بعد ملک بھر میں عوام نے ایک مہم شروع کی جس میں مطالبہ کیا گیا کہ جنسی زیادتی ملزمان کو سرعام پھانسی یا سخت ترین سزائیں دی جائیں۔ وزیراعظم اور کئی وزراء نے بھی اس مطالبے کی حمایت کی۔ عوامی مہم کے نتیجہ میں جنسی زیادتی کے بڑھتے واقعات کی روک تھام کیلئے وفاقی کابینہ نے’’کسٹریشن قانون‘‘ فوری نافذ کرنے کی منظوری دے دی تھی۔ جبکہ عوامی سطح پر چلائی جانے والی مہم کے بعد کچھ ماہ قبل ہی سانحہ موٹروے میں ملوث ملزمان کو سزائے موت سنا دی گئی تھی۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button