قومی

گوجرانوالہ بڑی تباہی سے بچ گیا، 5 دہشتگردگرفتار

گوجرانوالہ (94 نیوز) سی ٹی ڈی نے گوجرانوالہ میں کالعدم تنظیم کے 5 دہشت گردوں کو گرفتار  کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق دہشتگردوں سے خود کش جیکٹس، بھاری اسلحہ، بارودی مواد سمیت لیپ ٹاپ برآمد ہوئے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ دہشتگردوں کا نیٹ ورک غیر قانونی طور پر میڈیا سیل بنا رہا تھا جو افغانستان میں موجود اپنے ساتھیوں کو انفارمیشن پہنچانا چاہتے تھے۔بتایا گیا ہے کہ نیٹ ورک کافی دیر سے کام کر رہا تھا تاہم اس سے قبل یہ نیٹ ورک کراچی میں فعال تھا۔ حال ہی میں گوجرانولہ منتقل کیا گیا تھا۔ سی ٹی ڈی کے انٹیلیجنس آپریشن کے بعد 5 دہشتگردوں کو گرفتار کر لیا گیا۔ سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ گرفتار دہشت گردوں کا تعلق القاعدہ سے ہے۔ کافی عرصہ سے دہشتگردوں کے اس گروہ کو گرفتار کرنے کی کوششیں کی جا رہی تھیں، تاہم گروہ کی گوجرانوالہ میں منتقلی کے بعد انٹیلی جنس کی انفارمیشن پر انہیں گرفتار کر لیا گیا ۔
Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button