قومی

گریڈ 1تا16ٹائم سکیل پرموشن کے اختیارات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیزکو سونپ دیئے گئے

دس سال ریگولر سروس پوری کرنے والے اساتذہ اپنے کیسز ضلعی دفتر جمع کروائیں گے۔ممتاز شاہ

فیصل آباد (94 نیوزنمائندہ خصوصی) ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سیکنڈری پنجاب سید ممتاز حسین شاہ نے گریڈ 1تا16ٹائم سکیل پرموشن کے اختیارات ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو سونپ دیئے ہیں۔  دس سال ریگولر سروس کرنے والے افسران اور اساتذہ جن کی کسی صورت بھی پرموشن نہیں ہوئی وہ اپنے ٹائم سکیل کا کیس ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کو جمع کروا سکیں گے چیئرمین ایجوکیشن رائٹس کمیشن محمد اسلم بٹ،رانا شاہد مقرب،حافظ محمودالحسن،حافظ نجف،یاسر عرفات،مرزا زوالفقار،رانا رضوان،طارق سندھو،نذیر گجر،رانا شاہد،علی اویس ورک و دیگر نے ٹائم سکیل پرموشن کے آرڈر جاری کرنے کے فیصلے کا نے کہا کہ ہم اس اقدام کاخیر مقدم کرتے ہیں۔ اساتذہ کے مسائل حل کرنے پر ہم ڈائریکٹر پبلک انسٹرکشن سیکنڈری پنجاب سید ممتاز حسین شاہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ اساتذہ کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرتے رہیں گے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button