کامرس

گاڑیوں کی قیمتوں میں 2 لاکھ روپے سے زائدکی کمی کر دی گئی

اسلام آباد (94 نیوز) وفاقی حکومت نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 48 ہزار سے 2 لاکھ 24 ہزار روپے تک کمی کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی بجٹ میں گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے لیے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی اور سیلز ٹیکس میں کمی کا اطلاق ہوگیا جس کے بعد گاڑیوں کی قیمتوں میں 48 ہزار سے 2 لاکھ 24 ہزار روپے تک کی کمی کردی گئی۔
گاڑیاں بنانے والی کمپنیاں ٹیکس میں کمی کے لحاظ سے نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جلد جاری کریں گی۔ وفاقی حکومت نے 660 سی سی سے 1000 سی سی تک کی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 17 فیصد سے کم کرکے 12.5 فیصد مقرر کردی جبکہ ایک ہزار سی سی تک کی گاڑیوں پر عائد 2.5 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی بھی ختم کردی گئی جس سے 660 سی سی سے 1000 سی سی تک کی گاڑیوں کی قیمت میں 88 ہزار سے ایک لاکھ 21 ہزار روپے تک کی کمی واقع ہوگی۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی حکومت نے ایک ہزار سی سی سے زائد اور 2000 سی سی تک کی گاڑیوں پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی کی شرح 5 فیصد سے کم کرکے 2.5فیصد کردی تاہم اس کٹیگری کی گاڑیوں پر سیلز ٹیکس کی شرح 17فیصد برقرار رکھی گئی، ایک ہزار سی سی سے زائد اور 2000 سی سی تک کی گاڑیوں کی قیمت میں 48 ہزار سے ایک لاکھ 28 ہزار روپے تک کی کمی ہوگی۔ 2000 سی سی سے زائد اور 3000 سی سی اور اس سے زائد گاڑیوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 7.5 فیصد سے کم کرکے 2.5 فیصد کردی گئی جس سے اس کٹیگری کی گاڑیوں کی قیمت ایک لاکھ 60 ہزار سے 2 لاکھ 24 ہزار روپے تک کی کمی ہوگی۔ گاڑیوں کی قیمتوں میں کمی کے لیے ٹیکس ریلیف کا صارفین کے ساتھ آٹو انڈسٹری نے بھی خیرمقدم کیا۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button