National

Canal Road was decorated with ornate design and lighting plants

Faisalabad(94 news) پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی کی طرف سے کینال روڈ پر آدھا کلومیٹرایریاکو دلکش اور دیدہ زیب ڈیزائن و لائٹنگ کے پودوں کے ساتھ سجا دیا گیاہے۔ڈپٹی کمشنر محمد علی، چیئرمین لطیف نذر اور ڈائریکٹر جنرل عاصمہ اعجاز چیمہ نے موقع کا دورہ کرکے کینال کی خوبصورتی کا افتتاح کیا۔

ڈپٹی کمشنر نے پی ایچ اے کی طرف سے محدود وسائل میں کینال روڑ کے ایک حصے کو دیدہ زیب لائٹنگ سے سجانے کے اقدام کو سراہا اور کہا کہ اس کی بدولت شہریوں کو اچھوتا تاثر نظر آرہا ہے۔انہوں نے کہا کہ پی ایچ اے اور ضلعی انتظامیہ مکمل کینال کو خوبصورت بنانے کے لئے پرعزم ہے تاکہ شہریوں کو اچھا ماحول دیکھنے کو ملے۔انہوں نے کہا کہ کلین اینڈ گرین پروگرام کے تحت شہر کی خوبصورتی پر خصوصی توجہ مرکوز ہے اور پی ایچ اے کی طرف سے عملی اقدامات لائق تحسین ہیں۔انہوں نے کہا کہ کینال کے ساتھ ساتھ شہر کے دیگر پوائنٹس پر بھی خوبصورتی اجاگر کی جائیگی۔چیئرمین پی ایچ اے نے کہا کہ پی ایچ اے شہر کو حقیقی معنوں میں کلین اینڈ گرین اور خوبصورت بنانے کے لئے کوشاں ہے اس ضمن میں ماسٹر بیوٹیفکیشن پلان کے تحت کینال روڈ پر عملی اقدامات کا آغاز کردیا ہے۔ڈی جی نے بتایا کہ ڈیزائن میں شہر کی ثقافت کو نمایاں اور فیصل آباد شہر کی معروف شخصیات کو خراج تحسین پیش کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہا کہ ادارے کی طرف سے شہر میں چالیس ہزار درخت بھی لگائے گئے ہیں جن کی بقاء وسلامتی کو یقینی بنایا جارہا ہے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button