قومی

کیلاشی عوام بھی پاکستانی شہری ہیں، انھیں کلمہ پڑھنے پر مجبورنہیں کیا جاسکتا،چیف جسٹس

اسلام آباد(94 نیوز) کیلاش قبیلے کی زمین پر قبضے سے متعلق کیس میں چیف جسٹس نے ریمارکس میں کہا کیلاشی عوام بھی پاکستانی شہری ہیں، ان کے بھی حقوق ہیں، انھیں کلمہ پڑھنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں 3رکنی بینچ نے کیلاش قبیلے کی زمین پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کی، سماعت میں عدالت نے کیلاش کے ایم این اے اور ایم پی اے سمیت تمام منتخب عوامی نمائندوں کو نوٹس جاری کردیئے۔سماعت میں کے پی کے وکیل نے بتایا زمینوں پر قبضے کا معاملہ پشاور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہے چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کیلاش کے عوام کے حالات اچھے نہیں، ان کی داد رسی کی جائے۔

چیف جسٹس نے کہا کیلاش خوبصورت وادی ہے، ان کی زمینوں پر قبضے کی اجازت کسی کو نہیں دیں گے۔جسٹس ثاقب نثار نے مزید ریمارکس میں کہا کیلاشی عوام بھی پاکستانی شہری ہیں، ان کے بھی حقوق ہیں، انھیں کلمہ پڑھنے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا۔بعد ازاں عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کر دی۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button