National

Who will become the Deputy Commissioner of Faisalabad?

Announcement of making the student with top performance as deputy commissioner for one day

Faisalabad (94 news) ڈپٹی کمشنر عمران حامد شیخ نے تعلیمی اداروں میں تعلیمی اور سپورٹس سرگرمیوں میں ٹاپ پرفارمنس کے حامل طالب علم کو ایک دن کا ڈپٹی کمشنر بنانے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے یہ اعلان اقبال سٹیڈیم میں ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیااور کہا کہ اس اقدام کا فیصلہ عمدہ کارکردگی کے حامل طالب علم کی حوصلہ افزائی کے لئے اٹھایا گیا ہے۔انہوں نے رواں مالی سال کے لئے سکول وجنرل سپورٹس کلینڈر کی بھی منظوری دی اور بتایا کہ ڈسٹرکٹ سپورٹس کمیٹی کے زیر اہتمام آئندہ سال جون تک بوائز اور گرلز کے مختلف کھیلوں کے الگ الگ 25/25 ٹورنامنٹس منعقد ہونگے جبکہ فیصل آباد تین قومی اور تین صوبائی چیمپئن شپ کی میزبانی کرے گا۔انہوں نے بتایا کہ میٹرک کے سالانہ امتحانات کے سلسلے میں فروری اور مارچ کے ماہ میں سکولز میں ایونٹس نہیں رکھے جائیں گے تاکہ طالب علم یکسوئی کے ساتھ امتحانات کی تیاری کرسکیں۔انہوں نے بتایا کہ لوکل گورنمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے دوفیصد بجٹ سپورٹس کے لئے مختص کیا ہے۔ڈپٹی کمشنر نے سکولز اور جنرل پبلک کے مابین کھیلوں کے مقابلوں کے انعقاد سے صحت مندانہ سرگرمیوں کو فروغ ملے گا اور میدان آباد ہونگے۔انہوں نے ایجوکیشن،سپورٹس، اقبال سٹیڈیم اور دیگر متعلقہ محکموں واداروں کو سپورٹس کلینڈر پر من وعن عملدرآمد کرانے کے لئے ہدایات جاری کیں اور کہا کہ کھیلوں کے معیاری مقابلوں کے انعقاد اور کھلاڑیوں کی بھی بھرپور حوصلہ افزائی ہونی چاہیے۔

Show More

Related Articles

Leave a Reply

Back to top button