کامرس

کونسا نمبر نیشنل ٹیکس نمبر ہوگا؟ ایف بی آر نے بتادیا

اسلام آباد(94 نیوز) ایف بی آر نے قومی شناختی کارڈ نمبر کو بتدریج نیشنل ٹیکس نمبر (این ٹی این) قرار دینے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ایف بی آر کے حکام کا کہنا ہے کہ کمپیوٹرائزڈ قومی شناختی کارڈ رکھنے والے ہر پاکستانی کو ٹیکس سسٹم میں لانے کا قومی مطالبہ ہے اور یہ مطالبہ کئی دہائیوں سے ہورہا ہے، قومی شناختی کارڈ نمبر کو بتدریج نیشنل ٹیکس نمبر قرار دیا جائے گا اور اس کے لیے رواں بجٹ میں پہلا قدم اٹھایا گیا ہے۔ ایف بی آر حکام نے بتایا ہے کہ اب تک چند ٹرانزیکشنز کے لیے شناختی کارڈ لازمی قرار دیا گیا ہے اور صرف 41 ہزار 484 سیلز ٹیکس رجسٹرڈ لوگ ریٹرنز کے ساتھ ٹیکس جمع کروارہے ہیں، جب کہ رجسٹرڈ افراد کی تعداد اس سے زیادہ ہے۔اس سے پہلے سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی قومی شناختی کارڈ کو این ٹی این نمبر قراردیا تھا اور پھر ترمیم کردی گئی تھی، ابھی سرکلر میں تحریر ہے کہ فنانس ایکٹ میں اس اقدام کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں اور پہلا قدم اٹھاتے ہوئے بعض ٹرانزیکشنز کے لیے قومی شانختی کارڈ کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

Show More

Related Articles

جواب دیں

Back to top button